نئی دہلی،08 دسمبر / جموں وکشمیر اسمبلی کے تیسرے مرحلے کے انتخابات نو
دسمبر 2014 کو کرائے جائیں گے۔اس چناؤ میں سات لاکھ 17 ہزار 839 مرد ، 6
لاکھ 51 ہزار 245 خاتون اور تیسری صنف کے اٹھارہ ووٹروں سمیت کل تیرہ لاکھ
69 ہزار 102 ووٹر امید واروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
اس چناؤ میں سروس زمرے کے 408 مرد اور 68 خواتین سمیت وسروس زمرے کے کل
476 ووٹر بھی حصہ لیں گے۔اس طر ح سروس زمرے کے ووٹروں سمیت ووٹروں کی کل
تعداد تیرہ لاکھ 69 ہزار 578 ہے،جن میں سات لاکھ اٹھارہ ہزار 247 مرد
،چھ لاکھ 51 ہزار 313 خاتو ن اورتیسری صنف کے اٹھارہ ووٹر شامل ہیں۔
اس چناؤ میں کل 138 امیدوار اپنی قسمتیں آزمارہے ہیں لیکن ان میں کوئی
خاتون امیدوار شامل نہیں ہے۔تیسرے مرحلے کے اس چناؤ میں8 ۔سوپور اسمبلی
حلقے میں امیدوار وں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی پندرہ ہے۔جبکہ 5 ۔ اوری
اسمبلی حلقے میں سب سے کم یعنی پانچ امیدوار میدان میں ہیں۔
تیسرے
مرحلے کے اس چناؤ میں بہوجن سماج پارٹی کا ایک،بھارتیہ جنتا پارٹے
کے آٹھ ، انڈین نیشنل کانگریس کے پندرہ ،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا ایک ،
جموں وکشمیر نیشنل پینتھر س پارٹی کا ایک ،جموں وکشمیر پیوپلز ڈیموکریٹک
پارٹی کے سولہ ،جے کے این کے سولہ کے ساتھ قومی وریاستی سطح کی سیاسی
پارٹیوں کے علاوہ رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کی تعداد21 ہے جبکہ
54 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں جنہیں ملاکر امیدوار وں کی کل تعداد
138 ہے۔
اس چناؤ میں 1781 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال کی جائیں گی۔اس چناؤ میں
رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا اسمبلی حلقہ 6۔ اوری ہے اور رقبے کے لحاظ سے ہی
سب سے چھوٹا اسمبلی حلقہ 8۔سوپور ہے۔علاوہ ازیں سنگراما اسمبلی حلقے میں
سب سے کم یعنی بارہ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔تیسرے مرحلے
کے اس چناؤمیں کسی نشست پر سیدھا مقابلہ نہیں ہے اور اس چناؤ کے لئے 1781
پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کرائی جائے گی۔